عید غلط دن کرائی گئی: شہری کی رویت ہلال کمیٹی کیخلاف درخواست پر عدالت سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید غلط دن کرانے جانیکی شکایت پر دائر کردہ شہری کی درخواست پر سماعت کی گئی ‘ عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ہوئی عدالت میں دلچسپ ریمارکس اور مکالمہ بھی سامنے آیا ‘ درخواست گزار عبد اللہ شفیق سے چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا نوٹس سے پریشانی تو نہیں ہوئی جس پر عبد اللہ شفیق نے نفی میں جواب دیا درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ چاند دیکھنے والی مشین الٹی لگی ہوئی تھی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چاند دیکھنے والی مشین الٹی ہونے سے کوئی نقصان ہوا؟، جس پر درخواست گزار نے حدیث کا حوالہ دیا گیا اور کہا کہ مذہبی امور نے بھی جواب جمع نہیں کروایا لہذا مستقبل کے لیے اس درخواست کو نمٹا دیں جس پر کیس نمٹا دیاگیا