واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جی ایل پی1کلاس کی وزن کم کرنے والی ادویات زیادہ فعال اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے میں مدد دے سکتی ہے ہر آٹھ امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ وہ ان انجیکشنز (جو 2020 کی دہائی کے ابتداء میں امریکا میں مقبول ہوئے) کا استعمال کر رہے ہیںامریکن کڈنی فنڈ کے مطابق جی ایل پی1 ادویات گردوں کی بیماری کے بگڑنے اور ساتھ ہی گردوں کے فیل ہونے کے امکانات بھی کم کر سکتی ہے کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق سیماگلوٹائڈ (جو اوزیمپک اور ویگووی میں استعمال ہونے والا بنیادی جز ہے) جگر کی بیماری کے علاج میں دو تہائی مریضوں میں مو¿ثر ثابت ہوا ہے سائنس دانوں کی جانب سے مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ادویات میں دیگر اعضاءکے نظام کے لیے اضافی فوائد ہیں