بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری

اسلام آباد:بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارہ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا مجموعی طور پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔