اداکار آغا علی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جو انہوں نے معروف مارننگ شو میں گفتگو کے دوران دیااداکار سے میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ اگر وہ دوبارہ شادی کریں تو اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟ آغا علی نے کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر زیادہ سفر نہیں کرتے، لیکن ان کے خیال میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے اور گھومنے پھرنے کے زیادہ مواقع لینے چاہئیں وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد زندگی میں خوشگوار یادیں بنانا ضروری ہوتا ہے، اور اس کے لیے سفر ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔