گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت جناح پبلک سکول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپل نوید انجم نے سکول کے مالی امور، اخراجات اور بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے سکول کے واجب الادا بقایاجات کی فوری ریکوری کی ہدایت جاری کی۔ مزید برآں سکول میں موجود نان ٹیچنگ اسٹاف کی بڑی تعداد سے متعلق مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے اور ان کی کارکردگی جانچ (پرفارمنس ایویلیوایشن) کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ادارے کے مالی اور انتظامی امور کو بہتر بنا کر تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔