گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے یونیورسٹی روڈ ہنجرا لنک گجرات بائی پاس، یونیورسٹی آف گجرات روڈ پر کام کا آغاز‘بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام 127.404 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے، جس پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور پیشرفت تیزی سے جاری ہے مزید بتایا گیا کہ متاثرہ مقامات پر ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس سے آمد و رفت بحال ہو چکی ہے اور شہریوں کو سہولت میسر آئی ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔