پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات ہیں ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم کرکے عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ”عید گفٹ“ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی، 390 ارب کے کنٹنجنسی فنڈ پر شفاف تحقیقات کی جائے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے اور عوام پر بوجھ نہ ڈالے وزراءاپنی مراعات میں 100 فیصد کٹوتی کریں، مہنگائی کا طوفان حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔