مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال‘ پروازیں شروع

لاہور:مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال ہوگیا، 25 روز بعد دوحہ سے بھی پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ائیرپورٹ زرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن کی بندش اب آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی ہے جبکہ دوحہ سے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوگئیں۔ دوحہ سے پروازیں کراچی اور لاہور پہنچیں لیکن دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس نہیں گئیں بلکہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ ہوں گی آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ جبکہ جانے والی پروازوں میں تعداد 50 سے 60 فیصد تک کم ہوگئیں۔ فجیرہ، العین، ابو ظہبی، شارجہ اور دبئی کے بعد اب دوحہ سے بھی محدود پروازیں شروع کی گئیں دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس روانہ نہیں ہوتیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہی ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ جبکہ جانے والی پروازوں میں مسافر 50 فیصد سے بھی کم ہیں مشرقی وسطیٰ کے مختلف شہروں سے 18 پروازیں پاکستان پہنچیں، جیسے جیسے سیکیورٹی کلیئرنس ملتی رہے گی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔