حکومت کی صنعتی صارفین کے لیے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانےکی تیاری

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) صنعتی صارفین کی سہولت اور بجلی کے مو¿ثر استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اختیاری ملٹی ٹیرف ٹائم آف یوز نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے مجوزہ فریم ورک کے تحت صنعتی صارفین کو ملٹی سلیب ٹیرف ڈھانچے میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے گا، جس میں بجلی کی قیمتوں کا تعین مختلف اوقات میں اوسط مارجنل لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ بجلی کی اصل لاگت کی بہتر عکاسی ہو سکے ٹیرف کے 2 بنیادی حصے ہوں گے۔ فکسڈ چارجز، جو زیادہ سے زیادہ طلب کے اشاریوں کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے اور نسبتاً زیادہ ہوں گے تاکہ صارفین اپنی زیادہ سے زیادہ طلب کو کم کرنے کی ترغیب حاصل کریںوفاقی وزیر نے تکنیکی تجاویز کے بعد ہدایت کی ہے کہ مجوزہ نظام کو مو¿ثر اور جامع بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے وسیع مشاورت کی جائے۔ اس سلسلے میں صنعتی صارفین، چیمبرز آف کامرس اور تجارتی تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی اور ان کی آرا کو حتمی میکنزم میں شامل کیا جائے گا۔