اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی مقامی صنعت کے فروغ سے متعلق پالیسی کو ایک اہم کامیابی قرار دے دیااپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے تحت پاکستانی صنعتوں کو 12.673 ارب روپے کے معاہدے دیے گئے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر تیار کردہ کنڈکٹرز کے استعمال کے باعث درآمدی انحصار میں کمی کے ساتھ لاگت میں تقریباً 40 فیصد تک کی مو¿ثر بچت ممکن ہوئی وفاقی وزیر کی قیادت میں اب تک 900 ملین روپے مالیت کے 9 ایجوکیشنل آرڈرز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 11 مقامی کمپنیوں کو استعداد کار میں اضافے کے لیے رجسٹر کیا گیا ہے، جس سے ملک کی صنعتی بنیاد مزید مضبوط ہو رہی ہے وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ٹھوس نتائج حکومت کی ان اصلاحات کا عکاس ہیں جن کا مقصد مقامی پیداوار کو فروغ دینا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور معیشت کے لیے فوائد فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے مقامی صنعتوں کو ایجوکیشنل آرڈرز، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور مقامی ذیلی اداروں کے قیام کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔