تیز گام ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، ٹرین حادثے کی رپورٹ میں کوچ ڈی ریل ہونے کی وجوہات پر حکام کے درمیان اختلاف رائے بھی پائے گئے منگل کی رات پیش آنے والے ٹرین حادثے کے حوالے سے جاری کردہ ‘جوائنٹ سرٹیفکیٹ’ اور اس پر آنے والے اختلافی نوٹ نے حادثے کی وجوہات کو متنازعہ بنا دیا ہے حادثے کی وجوہات میں متضاد بیانات سامنے آئے،کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں حادثے کی بنیادی وجہ مکینیکل نقص قرار دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق، چھٹی کوچ کی اگلی ٹرالی میں “لوز کپلنگ کے اثرات کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ اختلافی نوٹ میں دوسری جانب، ایک اعلیٰ افسر نے اس رپورٹ سے مکمل اختلاف کیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔