گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون کی زیر نگرانی ریونیو فیلڈ اسٹاف اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا کارروائی کے دوران متعدد دکانوں اور گوداموں کی چیکنگ کی گئی جہاں سے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ خلاف ورزی پر ملوث افراد کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ غیر قانونی اور جعلی اشیاءکی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔