فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کاروائیاں ‘ متعدد قانون شکن عناصر کو بھاری جرمانے

گجرات: ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی نگرانی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں جاری مہم کے دوران 106 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، جن میں سے 49 کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11 مقامات کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 7 کلوگرام مضر صحت اور ممنوعہ اشیاءتلف کر دی گئیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔