شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کیلئے اے سی عبد القادر زرکون کا جی ٹی روڈ گجرات کا دورہ

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (Dy DEO) اور سب انجینئر ضلع کونسل کے ہمراہ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا جہاں شجرکاری اور صفائی مہم کے آغاز کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیادورے کے دوران جی ٹی روڈ کے اطراف گرین بیلٹس، صفائی کی صورتحال اور شجرکاری کے مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کے دونوں اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور صفائی کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہر کا مرکزی داخلی راستہ صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے انہوں نے کہا کہ شجرکاری اور صفائی مہم کو باقاعدہ پلان کے تحت شروع کیا جائے اور متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر جلد شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جبکہ صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔