گجرات: محلہ چاہ ترہنگ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیاتفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 16:52 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق گو پٹرولیم، فیکٹری ایریا جی ٹی روڈ گجرات کے نزدیک ایکسیڈنٹ میں ایک آدمی شدید زخمی ہو گیا ہے ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کیطرف روانہ کیا، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک لوڈر رکشہ روڈ پر کھڑے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثہ میں رکشہ ڈرائیور یاسر بٹ ولد یعقوب بٹ عمر 32 سال، سکنہ محلہ چاہ ترہنگ گجرات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ریسکیو عملہ اور پولیس جائے وقوعہ پر ضروری کاروائی موجود ہے۔