گجرات: کتنے کے کاٹنے سے دو افراد زخمی ‘ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا

کتنے کے کاٹنے سے دو افراد زخمی ‘ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو کنٹرول روم میں 22:00 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق موضع تارا گڑھ گجرات میں کتے کے کاٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیںریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیم کو جائے حادثہ کیطرف روانہ کیاریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک شخص اپنے پالتو کتے کو پکڑ کر گلی میں کھڑا تھا کہ پاس سے گزرتے ہوئے ماں اور بیٹے (قمر بی بی زوجہ احسان اللہ عمر 39 سال، عبدالحادی ولد احسان اللہ عمر 11 سال) دونوں کو اچانک کتے نے بائیں ٹانگ پر کاٹ لیا۔ ریسکیو عملہ نے بروقت ریسپونس کرتے ہوئے دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔