اسلام آباد:سرکاری کمپنیوں میں گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اصلاحات کے تحت ایس ای سی پی نے اہم اقدام کرتے ہوئے ریگولیٹری کمپلائنس کے معاملے پر بڑا ایکشن لیا ہے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں 41 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 66 نوٹس جاری کیے گئے ہیں ایس ای سی پی نے بتایا کہ 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاو¿نٹس جمع نہیں کروائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے مزید یہ کہ 48 سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پر خواتین کی نمائندگی موجود نہیں ہے، جس پر ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین ڈائریکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ایک خصوصی ونگ قائم کیا گیا ہے جو سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی نگرانی کرے گا اور ریگولیٹری کمپلائنس بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گاسات کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کیے جبکہ 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق اسٹیٹ لائف نے دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کروائے ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز پر قانونی کارروائی کے بعد جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ ریگولیٹری کمپلائنس نہ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نام ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔