آپریشن غضب للحق:پاک افغان سرحد سے ملحقہ طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ

پشاور:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیاپاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا پاک فوج اپنے دشمن کے خلاف برسر پیکار ہے اور جغرافیائی سرحدیں محفوظ بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔