چوہدری شوگر مل کیس: نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کیے بغیر ہی فیصلہ جاری کر دیا، جب مقدمہ واپس لینے کی منظوری چیئرمین نیب نے دے دی تو لاہور ہائیکورٹ کو قانون کی تشریح کا اختیار ہی نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا جو اس کا دائرہ اختیار ہی نہیں تھا درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب انکوائری اسٹیج پر کیس واپس لے تو احتساب عدالت کے پاس جوڈیشل اختیار نہیں، جب قانون میں عدالتی منظوری کا تقاضا نہ ہو تو اسے عدالتی فیصلے کے ذریعے شامل نہیں کیا جا سکتاواضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کے خلاف 14 نومبر 2018 کو انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری کے دوران فریق نمبر ایک مریم نواز کو 8اگست 2019 کو گرفتار کرکے 48روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔