گل پلازہ حادثہ: عید تک دکانیں بحال ہو جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے ایکسپو سینٹر کراچی میں گل پلازہ بازار کا باضابطہ افتتاح کر دیاتقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر میں اسٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ عید تک متاثرہ دکاندار اپنی دکانوں میں بحالی کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیں گے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس ہمیشہ تاجروں کے لیے ایک آئیکون رہا ہے اور ٹمبر مارکیٹ واقعے کے متاثرین کی مدد بھی اسی کے ذریعے کی گئی تھی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر موتی والا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھی تقریب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ موجود تھے۔