وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودیہ پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیااس دورہ سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی اور ملاقات کے بعد وزیراعظم واپس روانہ ہوجائیں گے۔