جی ایچ کیو حملہ کیس:شیخ رشید کی عمرہ روانگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیادوران سماعت پٹیشنر کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ماضی میں ٹرائل کے باوجود کئی افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے چکی ہے اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید نے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس کیوں نہ بھیج دیا جائے قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل کی سماعت ڈویڑن بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مو¿قف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ عدالت عمرہ جانے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔