پہلا ون ڈے:بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کی ناقص بلے بازی، پوری ٹیم ڈھیر

ڈھاکا:بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آو¿ٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 70 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی آو¿ٹ ہوگئے صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4، محمد رضوان 10، سلمان علی آغا 5 رنز اور عبدالصمد صفر پر پولین لوٹ گئے پوری ٹیم 31 ویں اوور میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آل راو¿نڈر فہیم اشرف 37 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جب کہ شاہین آفریدی 7 اور محمد وسیم صفر پر آوٹ ہوئے۔