ایران نے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک میں مختلف اہداف پر تقریباً 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں اخبار کے مطابق بعض حلقوں میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ایران کے میزائل ذخائر کم ہو رہے ہیں، تاہم حملوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کی شدت میں اب تک کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔