اظہارِ رائے کی آزادی ہے لیکن ’ریڈ لائن‘ عبور کرنے پر کارروائی ہوگی: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سیکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے مناسب نہیں اور اگر کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو کارروائی کی جائے گی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک ہے اور پاکستان نے موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کی کوشش کی ہے انہوں نے بتایا کہ پارلیمان کو بھی اس جنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ لیڈر کی شہادت پر بیان بھی جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست ہے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر اس کا واضح مو¿قف ہے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سیکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے مناسب نہیں اور اگر کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو کارروائی کی جائے گی پریس کانفرنس میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ خارجہ پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر ضروری تبصرے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیان کا کہنا تھا کہ ویوز کے حصول کے لیے دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگز بنانا اور سنسنی پھیلانا ملک کی خدمت نہیں اور ایسے رویے پاکستان کے عالمی مقام کو متاثر کر سکتے ہیں۔