ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹاپے اور ذیابیطس کے علاج کو نئی شکل دینے والی جی ایل پی ادویات نشہ آور اشیاءکے استعمال سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیںبدھ کے روز برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے تجزیے میں ذیا بیطس میں مبتلا چھ لاکھ سے زائد امریکی ویٹرن افیئرز مریضوں کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کا جائزہ لیا۔ یہ ادارہ ان افراد کی دیکھ بھال کرتا ہے جو امریکی فوج میں خدمات دے چکے ہوتے ہیںتحقیق کے مطابق وہ افراد جو نشہ آور اشیاءکا استعمال کرتے تھے ان میں جی ایل پی1 ادویات کا تعلق اسپتال میں داخلے، اوور ڈوز اور موت کے کم خطرات سے پایا گیاتحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اوزیمپک اور مونجارو جیسی ادویات استعمال کرتے ہیں ان کے الکوحل، نکوٹین، کوکین، اوپیائڈز اور دیگر اشیائ کے نشے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔