ایران میں نئے رہبر اعلیٰ کا انتخاب اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نئے رہبر معظم کے انتخاب کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ایران کی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان کے ایک رکن آیت اللہ حسین مظفری نے عوام سے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا جائے گابین الاقوامی مبصرین اور میڈیا نے تجزیہ کیا ہے کہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سب سے زیادہ مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنے مرحوم والد کے نزدیک رہے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب جیسی طاقتور طاقت کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی سے متعلق سرکاری ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کریں کیونکہ ابھی کوئی باضابطہ ووٹنگ یا اعلان نہیں ہوا ہے۔