سندھ حکومت نے آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کردی حکومت سندھ نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی سفارش کی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور عوام کے لیے خدمات کے اعتراف میں محکمہ داخلہ نے اُن کا نام تجویز کیا ہے کیونکہ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت قابل ستائش ہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاوید عالم اوڈھو کی نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی تجویز کی ہے۔