Tue, September 22, 2026 3:55 am

جامع مسجد المدینہ دارالسلام نورن برگ جرمنی میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبیﷺ کا انعقاد

نورن برگ: جرمنی کے شہر نورن برگ میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں منعقد ھوا جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی پیر سید جعفر شاہ سواتی مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے نقابت کے فرائض عبدالعزیزخان نے انجام دیئے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سید زین الاشرفی الجیلانی نے کیا عبدالعزیز خان امجد گوہر سید زین الاشرف الجیلانی علامہ جنید ایوبی نےخصوصی نعت کے گلدستے پیش کیئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ خدا نے اپنے محبوب کو عاشورہ کے دن پیدا نہیں فرمایا جمعہ کے دن پیدا نہیں فرمایا بنی اسرائیل میں پیدا نہیں فرمایا رمظان میں پیدا نہیں فرمایا کیوں کہ ہر کوئی کہتا کہ آقا کو عزت عاشورہ کی وجہ سے جمعہ کی وجہ سے رمضان کی وجہ سے ملی تو سن لو آقا کو عزت ان چیزوں کی وجہ سے نہیں بلکہ تمام چیزوں کو عزت آقاکی وجہ سے ملی اور قیامت کے آقا کو مقام محمود عطا کیا جائے گا اور آق اپنی امت کی بخشش فرمائیں گے ضرورت اس بات کی ھے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبوی اجاگر کریں مرکزی جامع مسجد مدینہ میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے صوفی اسکالر مفتی ممتاز حسین پیرذادہ نے کہا کہ قرآنِ کریم نے انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت کے مقاصد میں تعلیمِ کتاب و حکمت کے ساتھ تزکیۂ نفوس کو بھی بنیادی حیثیت دی ہے یہی متوازن تربیت انسان کے علم کو عمل، عمل کو اخلاص اور زندگی کو ایمان و کردار کی روشنی عطا کرتی ہے آج اگر ہم اپنی نسلوں کی دینی، اخلاقی اور روحانی تربیت چاہتے ہیں اور اپنی اولاد کے ایمان و کردار کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اسی قرآنی و نبوی تربیتی نظام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا مساجد، دینی مراکز، قرآن و سنت کی تعلیم اور علماء و مشائخ کی صحبت و رہنمائی سے وابستگی انسان کے ایمان کو مضبوط، کردار کو سنوارنے اور روحانی تربیت کو پروان چڑھانے کا اہم ذریعہ ہے حسنات مرتضے نے آقا کی سیرت کے مختلیف پہلو اجاگر کئیے علامہ جنید ایوبی نے حضور کا حسن کمال احسان بہت ھی خوبصورت انداز میں بیان کیا جرمن زبان میں سہیر علی خان، زین مسعود نے خوبصورت علمی فکری عشق رسول میں ڈوب کر گفتگو کی نوجوان نسل کو ادب رسول مقبول کے احیاء کی طرف راغب کیا آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام کے بعد اجتماعی خصوصی دعا حسنات مرتضی نہے کرائی سامعین نے لنگر ممحمدی نوش فرمایا
مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر نائب صدر شہباز احمد عامر خان عبدالعزیز خان اور حاجی عبدالوحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔