Tue, September 22, 2026 3:54 am

اوسلو: حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیراہتمام ادبی نشست کا انعقاد، معروف دانشور شاعر اور ادیب مسعود منور نے صدرات کی

اوسلو :حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام منعقد ھونے والی اس خصوصی نشست کا موضوع ” ادبی معیارات پر سوشل میڈیا کے اثرات ” تھا۔ اس موضوع پر سماجی رہنما فاخرہ سلیمی نے خصوصی گفتگو کی انہوں کہا کہ سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر اے آئی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ھے ۔ اس انقلاب کے اثرات جس طرح ھر شعبے پر ھو رھے ھیں۔ اس طرح ادب اور ادبی معیارات پر بھی ھو رھے ھیں۔
تقریب سے صاحب صدر مسعود منور جنرل سیکرٹری آفتاب وڑایچ۔ ارشد بٹ۔ ڈاکٹر سید ندیم حسین ۔ ادریس لاہوری۔ اصغر شاھد ۔ ڈاکٹر افتخار کیانی نے خطاب کیا۔
تقریب کے آخر میں معروف شاعر مسعود منور کی صدارت میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کا آغاز حلقہ ارباب ذوق کے جنرل سیکرٹری آفتاب وڑایچ نے اپنی انگلش شاعری سے کیا۔ ڈاکٹر سید ندیم حسین نے اپنی نارویجن نظم سنا کر داد وصول کی۔ بنگلہ دیشی شاعرہ ایلن ستارہ نے انگریزی اور بنگلہ دیشی زبان میں شاعری سنائی۔ علاوہ ازیں نعیم تھتھال نے مرحوم خالد تھتھال کی پنجابی شاعری سنائی۔ ناول نگار انیس احمد نے خوبصورت کلام سنایا۔ سید مجاہد علی نے ناروے کے بادشاہ کی وفات پر لکھا اداریہ سنایا۔
ادریس لاہوری اور اصغر شاھد نے اپنا پنجابی کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر شہلا نے اپنی طویل نظم سنا کر خوب داد پائی۔ میلہ ھاوس کے بانی سماجی رہنما خالد سلیمی مینا جی حماد زاہد اور میاں عدنان نے بھی اپنا کلام سنایا۔