Tue, September 22, 2026 3:55 am

حاجی عبد الحمید کی اہلیہ، شیزان اختر مغل اور فرحان اختر مغل کی والدہ کی نمازِ جنازہ مرکز منہاج القرآن لاکورنیو میں ادا کی گئی

پیرس : حاجی عبد الحمید(سہوٹ حیال) کی اہلیہ اور شیزان اختر مغل و فرحان اختر مغل کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادارۂ منہاج القرآن، لاکورنیو میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ حافظ علامہ محمد اقبال اعظم نے پڑھائی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔نمازِ جنازہ میں حاجی جاوید بٹ، حاجی رزاق بٹ، راحیل بٹ، عمران بٹ، راجہ محمد اقبال، راجہ محمد رشید، محمد ذوالفقار مغل، نمبردار شوکت حسین مغل، یاسر مغل، اکرام مغل، وحید مغل، گوہر اخلاق مغل، بلال محمد خان، شباب مغل، راجہ ماجد، ملک افضال، ملک فیصل، ملک انعام، ملک امجد، عبدالرزاق سمیت پاکستانی کمیونٹی کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی بھی دعا کی۔