Thu, September 3, 2026 11:51 pm

سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور نامور قانون دان اظہر صدیق کے اعزاز میں اسد علی ملک کا پرتکلف استقبالیہ

لندن : پاکستان پریس کلب لندن کے نامزد چیئرمین اسد علی ملک کی جانب سے پاکستان کے معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور نامور قانون دان اظہر صدیق کے اعزاز میں ایک پرتکلف استقبالیہ تقریب بزنس مین میاں گلزار کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان پریس کلب لندن کے چیئر پرسن افضل چوہدری، صدر چوہدری تبریز عورہ، سینئر نائب صدر سلیم صابری، جوائنٹ سیکریٹری صغیر بھٹی، انفارمیشن سیکریٹری قیصر چوہدری، ایگزیکٹو ممبران اسد نواز اور راجہ سرفراز نواز، چیئرمین ایونٹ اینڈ پروگرام مینجمنٹ کمیٹی فریعہ سوری، ڈاکٹر فضل، ناصر اقبال، زیڈ89 ٹی وی کے سی ای او ذوالفقار علی، پاکستان سے آئے ہوئے استاد پروفیسر محمد ذکریا سمیت لندن کی سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سہیل وڑائچ اور اظہر صدیق کی تقریب میں آمد پر شرکاء نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں معزز مہمانوں نے پاکستان پریس کلب لندن کے اراکین کو انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کی میزبانی اور انتظامات کے دوران شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے ساتھ مختلف سماجی، صحافتی اور قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے کمپیئرنگ کے فرائض نائب صدر ذین العابدین نے احسن انداز میں انجام دیے۔آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ ہوا۔تقریب میں معروف گلوکار شفق علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے اختتام پر میزبان میاں گلزار اور نائب صدر ذین العابدین کی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے دونوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان صحافتی، سماجی اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

خاص خبریں