مسلم لیگی رہنماؤں راجہ علی اصغر اور چوہدری نعیم اختر کی چوہدری گلزار لنگڑیال سے ملاقات

پیرس: پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر اور مسلم لیگ (ن) یورپ کے سابق جنرل سیکریٹری و سابق کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کی نئی تنظیم کو ذمہ داریاں سنبھالنےپر انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اگرچہ سیاسی جماعتیں اور نظریات اپنی اپنی جگہ موجود ہیں، لیکن پاکستان کے قومی معاملات اور قومی ایونٹس میں ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی مل کر آواز اٹھانے اور مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ سیاسی وابستگیاں اور نظریات اپنی جگہ، لیکن ہم سب کی بنیادی شناخت پاکستانی اور کشمیری ہے۔ ہم ایک ہی وطن سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے قومی مفاد کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہی ہماری اصل طاقت ہے۔یہ ملاقات اس بات کا واضح پیغام ہے کہ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن قومی اتحاد، باہمی احترام اور پاکستان و کشمیر کی خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔