والسال :پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویری نمائش برمنگھم کے مقامی کیفے میں انعقاد پذیر ہوئی جہاں برمنگھم کے نامور پاکستانی نثراد برطانوی فوٹوگرافر رضوان علی ڈار کے خوبصورت اور دیدہ دل آویز رنگوں اور پر کشش نقش و نگار پر مبنی ٹرک آرٹ کے فن پارے آویزاں کیے گئے تھے ۔ ہر تصویر اپنے رنگوں میں مختلف صوبوں اور ادوار کی بصری کہانی بیان کررہی تھی ۔ اس موقع پر سپرٹ آف پاکستان کے وائس چیئر وسیم علی اور آرٹسٹ ڈائریکٹر مختار ڈار نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے اس نمائش کے اغراض و مقاصد اور اہمیت اجا گر کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تصویری نمائش رنگا رنگ فنکاری اور تقافتی ورثے کی عملی تصویر ہے جو کسی باصلاحیت کردار کی تخلیقی صلاحیتوں کو نمایاں کرتے ہوئے مختلف قومیتوں اور جواں سال نسل کو پاکستان کے صوبوں ،علاقوں اور ثقافتوں و تواریخ کا پتا دیتی ہے ۔ اس موقع پر چیئر سپرٹ آف پاکستان صائمہ سلیمان ، کونسلر بشریٰ بی ، خالد حنیف، محمد بشیر ، حسن افضل رانا، مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر ، نوشابہ یعقوب راجہ، سمارا ظفر، محمد کیف ظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔