پیرس:پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن اور سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو بھاری اکثریت سے رکنِ قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے اور جماعت کو آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خوشحالی کے ایجنڈے کو ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کی تجدید کی ہے۔راجہ اشفاق حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار، انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں پر اور بیرون ممالک میں آباد کشمیریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں آزاد کشمیر ترقی، خوشحالی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔