برمنگھم :سپرٹ آف پاکستان دوبارہ آرہا ہے اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ۔ جس میں روایت و ثقافت تہذیب و تمدن کھیل کھانے موسیقی فنون لطیفہ شاعری اور دیگر بہت سے پروگرامات کے زریعے یکم اگست تا 14 اگست تک پاکستان کی حقیقی رنگ اور مثبت تشخص کو خوبصورت پہرائے میں اجا گر کیا جائے گا ۔ اس حوالہ سے ایک شاندار استقبالیہ و عشائیہ تقریب برمنگھم قائد اعظم ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی حامل شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دلچسپی اور بھرپور تعاون کا اظہا ر کیا ۔ اس موقع پر چیئر سپرٹ آف پاکستان صائمہ سلیمان، قائمقام پاکستان ہائی کمشنر برطانیہ حسیب بن عزیز ، لارڈ واجد خان، میئر آف ویسٹ مڈلینڈز رچرڈ پارکر، ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر ، کونسلر ڈیبورا ہیریس, رہنما آرٹس کونسل انگلینڈ سارہ کینیڈی ، پاکستانی نثراد برطانوی کرکٹر سلمیٰ بی اور دیگر نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ سپرٹ آف پاکستان مرحوم کونسلر وسیم ظفر کے ویثرن اور پاکستان سے محبت و عقیدت کا عکاس ہے اس کے زریعے موجودہ حالات میں دیگر مذاہب اور کمیونٹیز کو امن و رواداری کا حقیقی پیغام دیا جا سکتا ہے ۔ نظامت کے فرائض وائس قونصل پاکستان سفارتخانہ برمنگھم بختاور میر اور نامور کرکٹر ڈاکٹر سمارا افضل نے سرانجام دیے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے امام اسد ایم بی ای نے کیا ۔ اس موقع پر عابد خان نے مختلف شعبوں میں کارہا ئے نمایا ں سرانجام دینے والی اہم شخصیا ت کو ایوارڈ ز کے لیے سٹیج پر مدعو کیا۔ آرٹسٹک ڈائریکٹر سپرٹ آف پاکستان مختار ڈار نے دو ہفتوں پر مبنی تقریبات اور پروگرامات با رے تفصیلی بریفنگ دی اور وائس چیئر سپرٹ آف پاکستان وسیم علی نے دور و نذدیک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا صمیم کلب سے شکریہ ادا کیا