لندن : ٹیپو عثمان نے پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔ ٹیپو عثمان پاکستان کی فارن سروس کے ایک سینئر سفارت کار ہیں جن کا دو طرفہ اور کثیر الجہتی سفارت کاری کا وسیع تجربہ ہے۔ اس تقرری سے قبل وہ اسلام آباد میں چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے کیریئر میں ریاض میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نیویارک میں اقوام متحدہ کے مشن میں کونسلر، انقرہ میں فرسٹ سیکرٹری اور وینکوور، کینیڈا میں نائب قونصل کے طور پر تعیناتیاں شامل ہیں۔