برمنگھم: بنی گالہ ریسٹورینٹ کا افتتاح، اونر عمران ملک کے ہمراہ PTI حقیقی آزادی گروپ آسیہ حسین نے فیتہ کاٹا

برمنگھم :برمنگھم میں بنی گالہ ریسٹورینٹ کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی گروپ اور یو کے ملٹی کلچرل سوسائٹی کی خواتین نے انتہائی جوش و خروش اور جذبے سےکیا ۔ اس حوالہ سے ایک شاندار تقریب بنی گالہ ریسٹورینٹ برمنگھم میں انعقاد پذیر ہوئی جہاں چیئرپر سن یو کے ملٹی کلچر ل سوسائٹی و پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی گروپ آسیہ حسین نے اپنی ٹیم اور ریسٹورینٹ کے مالک عمران ملک کے ہمراہ باقاعدہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔ بنی گالہ ریسٹورینٹ کا نام پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی رہاشگاہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ یہ کسی لیڈرشپ سے عقیدت و محبت کا عظیم شاہکار ہے جہاں انکی تصاویر اور جماعت کے رنگ بکھیرے گئے ہیں ۔ یہاں پر سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں تاریخ ساز تقریر کے دوران بنائی گئی یادگار تصویر بھی لگائی گئی ہے تاکہ انکے چاہنے والے اور ان سے محبت و عقیدت رکھنے والے انکی یاد ہمیشہ ترو تازہ کرسکیں ۔ اس موقع پر سنیئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم شہزاد، ذولفقار حسین ، مسز شمع علی ، نفیسہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔