برمنگھم : سینئر پاکستانی نثراد برطانوی صحافی و ڈائریکٹر آف ڈی ایم نیوز لندن شوکت ڈار کی نماز جناز ہنسلو جامع مسجد میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں نامور سیاسی سماجی مذہبی کاروباری و صحافتی شخصیات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے شوکت ڈار مرحوم کی صحافتی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ شوکت ڈار برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے موجودہ صدر تھے ۔ فروری 2026 میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے انہیں برطانیہ اور یورپ کے لیے اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔ جبکہ شوکت ڈار نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک لندن اور پورے برطانیہ میں اوورسیز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو میڈیا پر اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کا 15 ستمبر 2026 کو لندن میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی اچانک وفات پر یوکے کی صحافتی برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے اوورسیز صحافت کا ایک بڑا نقصان قراردیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ ٹیپو عثمان، سینٹر ناصر محمودبٹ، مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ریاض ، چیئرمین مسلم ہینڈز سید لخت حسنین شاہ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین ڈی جی پی آر شعیب بن عزیز ، سنیئر پاکستانی صحافی و تجزیہ کارمظہر عباس ،صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ چوہدری ارشد رچیال ، سیکرٹری جنرل مسرت اقبال راجہ ، سنیئر نائب صدر شیراز خان، نائب صدور ایس ایم عرفان طاہر ، عمران راجہ، ممبر مجلس عاملہ لائق علی خان ، محمد سرور، قیصر امام،اظہر جاوید، مرتضیٰ علی شاہ ، حسیب ارسلان،اسد اقبال ، وحید احمد، لیاقت ملک، اعجاز شیخ، آصف سلیم مٹھا، سید کاشف سجاد، وسیم چوہدری ، ناصر اقبال، غلام حسین اعوان، طارق ڈار، سابق کونسلرلیاقت علی، شوکت علی،چوہدری دلپذیر،صاحبزادہ عامر جہانگیر،محسن باری، حبیب جان، زاہدہ عباس نوری،نادیہ جعفری، الوینہ خان، سید کوثر کاظمی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔