حاجی عبدالقیوم مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں ایصال ثواب کی محفل

ایمسٹرڈیم: پاکستان مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے فنانس سیکرٹری جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے سابق صدر حاجی عبدالقیوم مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں ایصال ثواب کی محفل پاک منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک سے حضرت مولانا علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ نے کیا۔ذکر شریف درود شریف نعت شریف کے بعد قران خوانی بھی کی گئی۔ حضرت مولانا علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی نے ختم شریف کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا جبکہ جامعہ غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلی ملک مسعود الرحمن نے جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے متعلق اور حاجی عبدالقیوم مرحوم کی خدمات کے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا جامع مسجد غوثیہ کی بنیاد رکھنے میں حاجی عبدالقیوم مرحوم کا اہم کردار ہے حاجی عبدالقیوم مرحوم نے محمد یونس بٹ، ملک مسعود الرحمن کے ساتھ مل کر جامع مسجد غوثیہ کی یہ جگہ حاصل کی جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسجد تعمیر کی گئی جب کہ ملک مسعود الرحمن نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس ختم شریف کی محفل میں اوورسیز پاکستانی کمونٹی نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے سرپرست اعلی پیر سید طاہر اقرار شاہ، سرپرست محمد خورشید مغل، چیئرمین محمد جاوید اقبال کھوکھر، صدر فیصل منظور، نائب صدر محمد یونس بٹ، چوہدری محمد سعید، جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان، غلام نبی سلہریہ، راجہ ظفر اقبال، حمید افضل، بابا میمن جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے صدر محمد ارشد، سلیم بٹ، محمد ارشد ہاشمی، حاجی عبدالقیوم مرحوم کے صاحبزادے علی قیوم سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ختم شریف پڑھا گیا۔ خصوصی دعا حضرت مولانا علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی نے اللہ تعالی کے حضور حاجی عبدالقیوم مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔