لندن : یورپ، بالخصوص اٹلی میں صحافتی میدان میں فرمان اللہ نیازی کی مثبت مؤثر اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے لندن میں اے آر وائی نیوز آفس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران شاہنواز خان اور شہزاد عالم نے انہیں اعزازی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔اس موقع پر فرمان اللہ نیازی کی صحافتی خدمات رپورٹنگ کے منفرد انداز اور مثبت صحافتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا انھوں نے فرمان اللہ نیازی کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ مثبت اور معیاری صحافت کو فروغ دیتے رہیں گےیہ اعزاز نہ صرف فرمان اللہ نیازی کی صحافتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یورپ میں پاکستانی کمیونٹی اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی بھی ہےصحافت صرف خبر نہیں معاشرے کی مثبت تصویر دنیا تک پہنچانے کا نام بھی ھے