Sat, November 28, 2026 10:54 pm

میسی کے مداحوں کیلیے بری خبر، انٹر میامی ایم ایل ایس کپ پلے آف سے باہر

کولمبس کریو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کو 0-1 سے شکست دے کر ایم ایل ایس کپ پلے آف کے پہلے راؤنڈ سے باہر کر دیا۔جمعے کو کھیلے گئے مقابلے میں میچ کا فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں سینٹیاگو روڈریگز نے اسکور کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور میچ اختتام سے چند لمحے قبل تک بغیر کسی گول کے برابر تھا۔تاہم انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں مراکشی کھلاڑی انس زروزی کے کراس پر روڈریگز نے شاندار گول کرکے کولمبس کریو کو فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ کولمبس نے تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔اس سے قبل ٹیم نے پہلے میچ میں بھی انٹر میامی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دی تھی۔دفاعی چیمپئن انٹر میامی کے لیے یہ سیزن کا ایک اور بڑا دھچکا ہے۔لیونل میسی، لوئس سواریز، کاسیمیرو اور روڈریگو ڈی پال جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔میسی کے لیے یہ تین سیزنز میں دوسری مرتبہ پلے آف کے ابتدائی مرحلے سے باہر ہونے کا موقع ہے۔دوسری جانب کولمبس کریو نے شاندار کارکردگی سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔