ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے دوران بھارت اے اور پاکستان شاہینز کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی بولر ہرشیت رانا کی ساری اکڑ نکال دی۔میچ کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز نے ہرشیت رانا کی جم کر دھلائی تو وہ کھیل کی روح کو مجروح کرتے ہوئے انتہائی غلیظ زبان کے استعمال پر اتر آئے اور پاکستانی بیٹرز کے لیے مسلسل نازیبا الفاظ کہتے رہے تاہم امپائرز زیادہ مداخلت کرتے نظر نہیں آئے۔پاکستانی بیٹرز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبان سے کوئی شدید رد عمل دینے سے گریز کیا اور اسی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔پہلے پاکستانی بیٹرز نے ہرشیت رانا کے 10 اوورز میں 77 رنز کی پھینٹی لگا کر ان کی اکڑ نکالی اور پھر بعد ازاں بیٹنگ میں بھی وہ بری طرح ناکام ہوئے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ردعمل دینے کے بعد ہرشیت رانا کو جارحانہ انداز میں میدان سے رخصت کیا۔بولنگ کے دوران مسلسل نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے ہرشیت رانا آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے نظریں ملانے سے بھی گریزاں رہے اور سر جھکائے پویلین واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے بھارت کو با آسانی 48 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی بنا لی ہے۔