پاکستان میں 2 نئی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں رجسٹرڈ، تعداد 31 ہوگئی

کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے 2 نئی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں رجسٹرڈ کرلیں، جس کے بعد رئیٹس کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔نئی اسکیموں میں اے ٹی ایم ٹی ڈیول سیریز ون اور امپیریم ٹاور شامل ہیں۔ اے ٹی ایم ٹی ڈیول اسکیم اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیولپمنٹ اور کرایے کی آمدنی پر مبنی ہے، جبکہ امپیریم ٹاور اسکیم لاہور کی کمرشل رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 43 لائسنس یافتہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنیاں کام کررہی ہیں، جن میں سے 7 اسکیمیں اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ اور 21 شریعہ کمپلائنٹ ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق 30 ستمبر 2026 تک رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ سیکٹر کے اثاثے 275.85 ارب روپے تھے۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیمیں منظم سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، بہتر گورننس اور سرمایہ کاروں کا تحفظ سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔