اسلام آباد:آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے انڈین پریمیئر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیںزمپا کا کہنا تھا کہ ان کی مہارت کے لحاظ سے آئی پی ایل میں انہیں مناسب معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے اسپنر کو وہ مالی معاوضہ نہیں دیا جاتا جو دیگر مہارت رکھنے والے کھلاڑیوں کو ملتا ہے آئی پی ایل کا دورانیہ بھی کافی طویل ہوتا ہے جس کے مقابلے میں اسے کھیلنا ان کے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق زمپا نے واضح کیا کہ انہوں نےانڈین پریمئر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا اور پاکستان شپر لیگ میں شامل ہوکر کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے لگے۔