ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ہاکی ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کرنے ایئرپورٹ پہنچیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے کھلاڑیوں کی آمد پر ہار پہنائے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فانل میں جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے ہاکی ورلڈکپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔