ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد، اے ڈی سی آر احمد ہارون اور اسسٹنٹ کمشنر کا نئے ایس پی آفس اور مال خانہ کی مجوزہ جگہ کا دورہ

گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون نے نئے تعمیر شدہ ایس پی آفس کی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگز کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ افسران نے عمارت کا معائنہ کیا اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں افسران نے بس اسٹینڈ گجرات پر مال خانہ کے قیام کے لیے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیا۔

خاص خبریں