یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کی طرف سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب

مانچسٹر :یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جا نب سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اہم وفد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب مانچسٹر مقامی ریسٹورینٹ میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ تقریب کی صدارت صدر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معروف اعظم رچیال نے کی ۔ جبکہ میزبانی کے فرائض سنیئر نائب صدر عامر خواجہ ، جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد ، ڈائریکٹر ز حسن افضل رانا اور چوہدری فرید حسین نے سرانجام دیے جبکہ ٹریڈ اتاشی پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ اویس حسین فاروقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی سربراہی میاں اشفاق کررہے تھے دوطرفہ ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں امپورٹ ایکسپورٹ ، تجارت ، کاروبار میں شراکت اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا پاکستان اور برطانیہ کے کاروباری حضرات کے مابین کاروبار اور انویسٹمینٹ کے سنہری مواقع موجودہیں ۔ جن کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے ایک دوسرے کو خاطر خواہ نفع پہنچایا جا سکتا ہے ۔ جس سے دونوں ممالک کی معشیت میں بھی بہتری آئے گی۔اس موقع پر مقامی کاروباری حضرات نے شہر اقبال سیالکوٹ ،پاکستان سے تشریف لا ئے ہو ئے معزز مہمانوں کو کھلے دل خوش آمدید کہا ۔ سیالکوٹ سے آئے ہو ئے اس وفد میں شعبہ سرجیکل ، میوزیکل ، کٹلری ، لیدر سمیت دیگر کے حوالہ سے سیمپل بھی لا ئے گئے تھے ۔تقریب کے اختتام پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ٹریڈ اتاشی پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ اویس حسین فاروقی اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفد کے سربراہ میاں اشفاق کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ جبکہ مستقبل قریب میں باہمی تعلقات میں مزید بہتری اور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر ، سابق سیکرٹری جنرل زاہد نور ، صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مانچسٹر چوہدری محمد اسحاق اور دیگر بھی موجود تھے

خاص خبریں