ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات فاروق اعظم کا امتحانی مرکز کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم نے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول گجرات میں انگلش کے دوسرے سیشن کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔امتحانی مرکز میں مجموعی طور پر 117 طلبہ نے اپلائی کیا، جن میں سے 104 امیدوار حاضر جبکہ 13 غیر حاضر رہے۔ امتحانی مرکز پر تمام نگران عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم نے امتحانی مرکز کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

خاص خبریں