ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی لا لہ موسی ممتاز میکن کے زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسی انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عطاء اللہ وقار 2۔ یاسر احمد 3۔ اسداللہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 20 لیٹرشراب برآمد کرلی۔ جبکہ گداگروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے پر ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے